اندرونی امن ہمارے فیصلوں کی تصدیق کرتا ہے۔ پوپ فرانسس

مورخہ 7دسمبر 2022کو پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی امن ہمارے فیصلوں کی تصدیق کرتا ہے۔پوپ فرانسس نے ایک ایسے شخص کی مثال پیش کی جو دْعا کے لیے اضافی آدھا گھنٹہ وقف کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ جس سے وہ سمجھتا ہے کہ میں نے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے جو میرے سارے د ن کو زیادہ منظم اور مربوط بناتا ہے۔
 انہوں نے کہا صرف خدا ہی جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا اچھا ہے۔اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے، پوپ فرانسس نے کہا کہ ”خدا کا خوف“یا ”خدا کا احترام“ الہٰی حکمت کا ایک ناگزیر تحفہ ہے جو ہماری سمجھ بوجھ میں ہماری مدد کرتا ہے۔یہ وہ خوف ہے جو دوسرے تمام خوف دل سے نکال دیتا ہے، کیونکہ یہ اس کی طرف ہے جو ہر چیز کا رب ہے۔ اس کی موجودگی میں ہمیں کوئی چیز پریشان نہیں کر سکتی۔

Add new comment

6 + 13 =