انتہائی کمزور سے قربت خدائی ”انداز“ ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 27اپریل 2023کوپوپ فرانسس نے "Catholic Extension Society'' کے ایک وفد سے ملاقات کی اورکمزور لوگوں کے لیے اْن کی خدمات کوسراہا۔
 پوپ فرانسس نے کیتھولک ایکسٹینشن سوسائٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا آپ بے آوازوں کی آواز بنتے، سب کے تجربات اور نقطہ نظر کو سنتے ہیں۔ خاص طور پر اْن لوگوں کوجو معاشرے سے باہر ہوتے ہیں۔اپنے خطاب میں، پوپ فرانسس نے 2023 Catholic Extension Spirit of Francis Award کی فاتح، سسٹر نورما کو مہاجرین اور امریکہ میں تارکین وطن کے ساتھ کام کرنے پر مبارکباد دی۔
آخر میں پوپ فرانسس نے"Catholic Extension Society''  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دْعا کی کہ وہ اپنے کام میں ”خدا کے انداز“کا اظہار کرتے رہیں۔کیونکہ خدا کا انداز کبھی دْوریا لاتعلق نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس، یہ قربت، ہمدردی اور نرمی کا انداز ہے۔۔

Add new comment

8 + 0 =