اب وقت آ گیا ہے کہ دشمنی کوختم کیا جائے۔پوپ فرانسس

قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان سے پوپ فرانسس نے دنیا کے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کوپیش کرتے ہوئے کہا  اب وقت آ گیا ہے کہ دشمنی کوختم کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو باہمی افہام و تفہیم اور مکالمے میں آگے بڑھنے کے قابل بنا سکیں اور کثیرالجہتی کو مضبوط کرنے کے عزم کے ساتھ، ایک زیادہ مستحکم اور پرامن دنیا کی تعمیر کے لیے۔ آنے والی نسلوں کو تیار کرسکیں۔اور ایسے راستے کا انتخاب کریں  جو سب کے ساتھ افہام و تفہیم، صبر اور بات چیت سے ہی گزر سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے دنیا کی بڑی طاقتوں کودعوت دی کہ وہ صرف اپنے مفادات کو نہ دیکھیں بلکہ دنیا میں امن کی صورتِ حال پر توجہ دیں اور امن کے لیے فیصلے کریں اور جنگ کی سکیموں کی بجائے امن کی سکیموں پر غور کریں۔ 

Add new comment

1 + 4 =