آپ کی خدمت آپ کے ایمان کی گواہی ہے۔پوپ فرانس

مورخہ 6مئی 2023کو پوپ فرانسس نے پونٹیفیکل سوئس گارڈز کے افسران اور ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے اْن کا استقبال کیا جب وہ نئے بھرتیوں کی روایتی حلف برداری کی تقریب کی تیاری کر رہے تھے جو ہر سال 6 مئی کو ہوتی ہے۔
یہ دن اْن 147 بہادر سوئس محافظوں کی قربانی کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے جنہوں نے 1527 کو روم میں ہونے والے تصادم کے دوران پوپ کلیمنٹ ہفتم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان دی تھی۔
انہوں نے کہاکہ پونٹیفیکل سوئس گارڈ ”ایک بڑا خاندان ہے“، جس میں نوجوان بزرگوں کے تجربے سے سیکھتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے نئے بھرتی ہونے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمت آپ کے ایمان کی گواہی ہے۔ اورنئی چیزوں کو دریافت کرنے کیلئے ہمت رکھیں کبھی حوصلہ نہ ہاریں۔
مزید کہا کہ ہر صورتحال، ہر ملاقات آپ کو مسیح کی خوشخبری کو عملی جامہ پہنانے، اس سے سیکھنے، اس کے نام اور اس کی روح کے ساتھ برادرانہ محبت کو جینے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔
اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے تمام موجود افراد اورخاص طور پر سوئس گارڈز کومقدسہ  مریم کنواری کی محافظت میں سونپا۔
 

Add new comment

9 + 1 =