آئیں ہم پوری دنیا کیلئے روزانہ روح القدس کو پکاریں۔پوپ فرانسس

مورخہ 28 مئی 2023کو پوپ فرانسس نے عیدِ پیتیکوست کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم روزانہ پاک روح کو پکاریں جو دنیا کو ہم آہنگی فراہم کرتا،وقت کے دھارے کو ہدایت کرتا اور زمین کے چہرے کی تجدید کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح روح القدس اس دنیا میں، کلیسیامیں، اور ہمارے دلوں میں کام کرتا ہے نیزتمام شعبوں میں نظم و ضبط اور ہم آہنگی لاتا ہے۔
پوپ فرانسس نے روح القدس کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بغیرکلیسیا بے جان، ایمان محض نظریہ، اخلاقیات محض فرض اور کاہن کی خدمت محض محنت ہے۔ آئیے ہم روح القدس کو کلیسیاکے مرکز میں واپس لائیں۔اگر ہم ہم آہنگی چاہتے ہیں تو آئیے اس کی تلاش کریں۔ آئیے ہم ہر روز روح القدس کو پکاریں۔
 

Add new comment

10 + 2 =