8 ا گست 2020 کوابنِ مریم وائس پرونس پا کستان کے زیرِ اہتمام مقدس دومنیک کی عید منا ئی گئی

مورخہ 8 اگست 2020 کو مقدس دومنیکن کی عید پیس ہال، پاک عرب لاہور میں منا ئی گئی۔پر وگر ام کا آغاز  یو خر ستی عبادت سے ہوا۔جس کی قیادت پاکستان میں کیپوچن برادری کے نگران کسٹس ریورنڈ فادر عابد حبیب نے فرمائی، دومنیکن جماعت کے سردار اعلیٰ ریورنڈ فادر یونس شہزاد، رابطہ منزل کے ڈائریکٹر ریورنڈ فادر قیصر فیروز اور ریورنڈ فادر جیمس چنن نے معاونت فرمائی۔
 ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے اپنے واعظ میں مقدس دومنیک کی بلاہٹ اور خدمت کو واضح طور پر بیان کیا۔   انہوں نے مقدس دومنیک کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور کہا کے وہ بہت دلیر اور نڈر مقدس تھے جنہوں نے اْس دور کی بدعتوں کوشکست دی اور مومنین کو خداوند کے قریب لانے کا وسیلہ بنے۔ مقدس فرانسیس اور مقدس دومنیک کی روم میں ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے مل کر بہت خوش ہوئے۔اور انہوں نے ایک دوسرے کے مشن کو سراہا۔  دونوں مقدسین نے ایک ہی دور میں مختلف مقامات پر خداوند کی ا نجیلی خوشخبری کا پرچار کیا۔
عبادت کے بعد پاکستان میں کیپوچن برادری کے نگران کسٹس ریورنڈ فادر عابد حبیب نے کہا کہ مقدس دومنیک ہمیں کلام کی گہرائی تک لے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقدس دومنیک ایک ماہرِعلم الہیات ہیں جو ہماری مدد کرتے ہیں تاکہ ہم ِعلم الہیات کو گہرے طور پر سمجھیں 
اس کے بعد دومنیکن جماعت کے سردار اعلیٰ ریورنڈ فادر یونس شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مقدس دومنیک نے تین ممالک میں خدمت انجام دی۔جن میں سپین،اٹلی اور فرانس قابلِ ذکر ہیں۔ ہم سب مقدس دومنیک کے مشن کو جو کہ سچ کا مشن ہے کے کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ا نھوں نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات میں ہم کس طرح مقدس دومنیک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدا کی مرضی کو پورا کر سکتے ہیں۔اس کے بعد مقدس دومنیک کی عید کے موقع پر تیار کیا گیا خصوصی کیک ریورنڈ فادر یونس شہزاد،ان کے ہمراہ کا ہنوں اور سسٹرصاحبات نے مل کر کاٹا۔

Add new comment

3 + 1 =