یکم مارچ سے 5مارچ 2021 کو ٖفیصل آباد میں پاکستان کیتھولک بشپ کانفرنس کا انعقاد

 مورخہ یکم مارچ سے 5مارچ 2021  کو ٖفیصل آباد  میں پاکستان کیتھولک بشپ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
پاکستان بشپس کانفرنس  کے صدر  فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے پاکستان کے تمام بشپس اور کوئٹہ وِکریٹ کے وِکر اپاسٹولک تقدس مآب خالد رحمت اور ویری ریورنڈ رنالڈ OMIکو خوش آمدید کہا،پاکستان میں اپاسٹولک نینسسیو فضیلت مآب زخیا الخسیس نے یوخرستی عبادت  میں قیادت فرمائی۔فضیلت مآب بشپ اندریاس رحمت نے تمام بشپ صاحبان اور پاپائی سفیر کو فیصل آباد میں خوش آمدید کہا۔اس کانفرنس میں پاکستان کیتھولک   بشپس   نے کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر اپنی خدمات کا جائزہ لیا اور مستقبل کے لیے ااور بھی زیادہ پاسبانی خدمات کو  موثر بنانے کے لیے منصوبہ سازی کی۔

Add new comment

16 + 2 =