Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
یسوع کے ساتھ چلو اور سب کو ساتھ لے کر چلو۔ آرچ بشپ ایمرٹس کارڈینل جوزف کوٹس
مورخہ 25 فروری 2023کو آرچ بشپ ایمرٹس کارڈینل جوزف کوٹس نے سنڈی ایشیائی براعظمی اجلاس کے دوسرے دن بنکا ک، تھائی لینڈ کے بان فو وان میں پاک ماس کی اقدس قربانی کی صدارت کی۔ وعظ کے دوران آرچ بشپ ایمرٹس کارڈینل جوزف کوٹس نے کہا پوپ فرانسس کی جانب سے سنڈ کا اجلاس اور پْرانے عہد نامہ کے پیغمبروں کی بلاہٹ کے درمیان ایک عظیم متوازی اورعلامتی تعلق ہے۔ بلاہٹ یہ ہے کہ خدا کی آواز کو سنیں، عاجزی سے چلیں اور مخلص رہیں جیسا کہ کلیسیا کے رہنما اس بڑے سفر میں خدا کے لوگوں کی رہنمائی کے لیے بلائے گئے ہیں۔پْرانے عہد نامہ کے لوگوں کی طرح، یہ ممکن ہے کہ ہم بھی غلط راستے پر چلیں اور بھٹک جائیں،لیکن جب ہم گمراہ ہو جاتے ہیں تو خُداوند ہمیں واپس بلاتا ہے،تاکہ ہم اُس کی راہوں کو قبول کریں اور اْس کی پیروی کریں۔آرچ بشپ ایمرٹس کارڈینل جوزف کوٹس نے پوپ فرانسس کو دنیا بھر میں سنڈ کے آغاز پر”ہمارے دور کا نبی“ قرار دیا۔ ہمیں جس راستے پر چلنے کے لیے دعوت دی گئی ہے ہمیں اس راستے پر کسی کو مسترد یا خارج نہیں کرنا بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یسوع خود ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزوں کا سفر اور سنڈکا سفر ہمیں خدا کے راستے پر چلنے، اس کی آواز سننے، محبت، رحم اور ہمدردی کے خدا کو پہچاننے کی دعوت دیتا ہے۔ خُدا صابر ہے اور وہ مصرف بیٹے کے باپ کی طرح گنہگار کی واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔ یاد رہے 77 سالہ آرچ بشپ ایمرٹس کارڈینل جوزف کوٹس فیصل آباد اورحیدرآباد کے بشپ اور کراچی کے آرچ بشپ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 2011 تا 2017 تک پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کے صدر رہے۔ 2007 میں جرمنی کی Eichstätt-Ingolstadt کی کیتھولک یونیورسٹی نے پاکستان میں بین المذاہب مکالمے کے عزم پر آرچ بشپ ایمرٹس کارڈینل جوزف کوٹس کو شالوم پرائز سے نوازا۔ پوپ فرانسس نے 2018 میں انھیں کارڈینل مقرر۔ فی الحال وہ بین المذاہب مکالمے کی پونٹیفیکل کونسل کے رکن ہیں۔
Add new comment