یاہو فاننس نے 2021 کی بہترین 10 فی میل لائف کوچز کی فہرست جاری کردی

یاہو فاننس کی جانب سے سال 2021 میں بزنس اور لیڈرشپ کوچنگ کے حوالے سے 10 بہترین فی میل اور میل لائف کوچ کی فہرست جاری کردی ہے۔
اس فہرست میں جہاں مایہ ناز کوچ ٹونی رابنز جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ وہاں پاکستانی بزنس اینڈ لیڈرشپ کوچ ڈیفنی سوارس بھی شامل ہیں۔ڈیفنی سوارس کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں۔ڈیفنی سوارس ایک بہترین سرٹیفئیڈ بزنس، لیڈرشپ اور لائف کوچ اور کنسلٹنٹ ہیں۔وہ دُنیا کی اعلیٰ اور بہترین کوچنگ ایسوسی ایشن کی ممبر ہیں اور کونسنلنگ اور سائیکو تھراپی میں پوسٹ ڈپلومہ ہولڈ ہیں۔اس موقع پر ڈیفنی سوارس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک، شہر اور خاندان کا نام روشن کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔اُن کی یہ کامیابی دراصل تمام پاکستانی خواتین کیلیے بہترین مثال ہے کہ قدرت نے اُنہیں بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے اُنہیں اپنی ان صلاحیتوں میں بہتر انداز میں نکھار پیدا کرکے اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

Add new comment

2 + 1 =