ہولی روزری پیرش گُجرات میں کلام کا اتوار بڑے ایمانی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

 مورخہ 14 فروری 2021کو راولپنڈی اسلام آباد ڈایوسیس کے ہولی روزری پیرش گُجرات میں کلام کا اتوار بڑے ایمانی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔جس میں ٹیبلوز،اور پاک کلام کو سجانے کے مقابلہ جات اور پاک کلام کی تخت نشینی کی گئی۔ نیز پاک کلام کی عبادت کے دوران پیرش آفس میں بھی تخت نشینی کی گئی تاکہ جو بھی پیرش آفس میں آئے بائبل کا مطالعہ کرے۔واعظ میں بتایاگیا کہ کلام ہمارے لئے زندگی کی راہ ہے اِ سلئے اس کو روزانہ پڑھنا اپنا معمول بنائیں اور ہر گھر میں کاتھولک بائبل کاہونا لازم ہے۔

Add new comment

7 + 4 =