Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
ہم پاکستان میں دوسرے درجے کے شہری نہیں ہیں بلکہ اسی سر زمین کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ریورنڈ فادر عدیل مظہر
مورخہ 27اگست2023کو ریورنڈ فادر عدیل مظہر اور ریورنڈ فادر فیصل فرانسس نے بیلجیئم میں مقیم مسیحی برادری کے ہمراہ سانحہ جڑانوالہ کی پْر زور مذمت کی۔ ریورنڈ فادر عدیل مظہر نے کہا کہ ہم پاکستان میں دوسرے درجے کے شہری نہیں ہیں بلکہ اسی سر زمین کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ہم اسے پاکستان کہتے ہیں کیونکہ یہ پاک سر زمین ہے۔ لیکن اسی پاک سر زمین میں جڑانوالہ کے مسیحی مومنین پر ڈھائے گئے ظلم نیزچرچز، پاک صلیب،بائیبل مقدس اور مقدسہ مریم کے پاک مجسموں کی بے حرمتی کو دیکھ کر ہمارا دل افسردہ ہے۔ہم حکومت ِ وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سانحہ کی جامع تحقیقات کروائی جائیں اورملزمان کو کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں۔تاکہ مسیحی قوم کو دوبارہ ایسے اذیت بھرے لمحات اور غیر انسانی سلوک کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نیز انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں جہاں بھی مسیحی آباد ہیں اْن کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
Add new comment