Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
ہمیں مکالمے کے ذریعے امن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔آندیا ریکاردی
گزشتہ دنوں اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسس میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے آندریا ریکاردی کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ بشپ موصوف نے اْن کی عالمگیر کلیسیا میں تمام تر خدمات کوسراہا اور سینٹ ایجیڈیو کمیونٹی کی پاکستان میں خدمات کے لیے اْن کا شکریہ ادا کیا۔
آندیا ریکاردی کوسینٹ ایجیڈیو کمونٹی کے بانی ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کمیونٹی کا آغاز 1968میں ویٹی کن مجلس ِدوم کے بعد ہوا۔اس کیتھولک تحریک کا مقصد دعائیہ زندگی،غریبوں کی مدد کرنا اور مکالمے کے ذریعے امن قائم کرنا ہے۔
آندیا ریکاردی نے اپنی کمیونٹی کے ہمراہ سینٹ میریز پیرش گلبرگ لاہور میں یوخرستی قربانی میں شرکت فرمائی، ریورنڈ فادر قیصر فیروز اور پاسبانی ٹیم نے اْن کا والہانہ استقبال کیا۔ ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے اْن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قابل احترام آندریا ریکاردی زندہ مقدس ہے کہ جنہوں نے سماجی اور لاعلمی کے اندھیروں میں محبت، خدمت اورامن کی شمع کو روشن کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ریورنڈ فادر جیمز چنن اور دومنیکن جماعت کے ساتھ بین المذاہب مکالمے کی نشت میں شرکت فرمائی۔جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے قائدین نے بھر پور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔
قابل احترام آندریانے مقدس فرانسس آف اسیسی اور سلطان کی ملاقات کو امن کے نمونے کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ ہمیں بھی مکالمے کے ذریعے امن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
Add new comment