کیٹی کیٹیکل سینٹر کا آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے الطارکے خادمین کیلئے تربیتی اجلاس کا انعقاد

مورخہ 17اپریل 2021 کی شام آرچ ڈایوسیس آف کراچی میں تمام آلٹرسرور کے لئے نہایت ہی پر وقار انداز میں ایک روزہ الطار کے خادمین کیلئے سیمینار رکھا گیا۔ جس میں پہلے مقرر ریونڈ فا در نعمان نوئیل نے لطوریا کی الہیات کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی ملٹی میڈیا کی مدد سے اپنے موضوع کو آسان بنا کر بچوں کی دلچسپی کو مزید بڑھایا۔ دوسرے مقرر ریورنڈ فادرافضل گلفام نے لطوریا کے عملی نکات کو بہت ہی عمدہ انداز میں پاک الطار کی خدمت کو عملی جامہ پہنا کر وضاحت کے ساتھ بیان کیا۔ آرچ بشپ بینی ماریوٹریوس جو اس پروگرام کے چیف گیسٹ تھے انہوں نے پروگرام کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے بتایا کہ اچھا چرواہا ہمیشہ اپنی بھیڑوں کی مدد ورہنمائی کرتا ہے اور انھیں ان کی خوشبو سے پہنچانتا ہے۔ انہوں نے  کیٹی کیٹیکل سینٹرآف کراچی کے الطار کے خادمین کی خدمت کو سہراتے ہوئے کہا  کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے تاکہ آنے والے وقت میں خد ا کے تاکستان کی خدمت کے لئے مزدور تیار کرسکے۔

Add new comment

4 + 15 =