کیٹی کیزم ٹیچرز کے لئے سیمینار کا انعقاد

کیٹی کیزم ٹیچرز کے لئے سیمینار کا انعقاد

مورخہ 17 اکتوبر 2022 کو کراچی ڈایوسیس کے کیتھولک اسکولوں کے تمام کیٹی کیزم ٹیچرز کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
CBEK کی ایتھوس کمیٹی نے اِس سیمنارمیں معاونت فرمائی۔ مس جولیا رائٹر نے بتایا کہ کیٹی کیزم کے اساتذہ ہمارے نوجوانوں کی روحانی نشوونما میں سب سے زیادہ اٹوٹ اور لازمی حصہ ادا کرتے ہیں،وہ خدا، چرچ اور اسکول کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ کیٹی کیزم کے اساتذہ طالب علموں میں روحانی اور اخلاقی اقتدار کو ابھارتے ہیں اور یسوع مسیح کی تعلیم کے مطابق چلنے اور ایمان میں مضبوط رہنے میں روحانی مدد فراہم کرتے ہیں۔سیمنار کے آخر میں فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یسوع خود ایک استاد تھا اور وہ اب بھی ایک استاد ہے جو ہمیشہ ہماری مدداور راہنمائی فرماتا ہے۔ ہمیں ہمیشہ اُسی کی پیروی کرنی ہے۔
 

Add new comment

2 + 5 =