کیتھولک ڈایوسس آف فیصل آباد میں21ویں آل پاکستان ڈان باسکو فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام

مورخہ 10سے14فروری 2021کے دوران کیتھولک ڈایوسس آف فیصل آباد میں خوشپور، چک نمبر 51گ، تحصیل سمندری میں جارج کلیمنٹ اور جاوید افغانی میموریل کے زیرِ انتظام21ویں آل پاکستان ڈان باسکو فٹ بال ٹونامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پورے پاکستان سے مختلف فٹ بال ٹیموں نے بڑے جوش کے ساتھ شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے  کے مقاصد میں 
  سماجی ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینا
کھیلوں کے ذریعے امن کا پرچار کرنا
بین المذاہب مکالمہ
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور 
منشیات اور تشددکے خلاف جنگ کرنا شامل تھے۔
جیتنے والی ٹیم کو 1لاکھ    ر  وپے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ 

Add new comment

8 + 4 =