کرائسٹ دی کنگ کیتھولک چرچ فتح گڑھ سیالکوٹ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں کامیاب ہونے والے طالب علموں میں انعامات کی تقسیم

  مورخہ11  اکتوبر 2020   کوکرائسٹ دی کنگ کیتھولک چرچ  فتح گڑھ سیالکوٹ میں ریورنڈ فادر عدنان رشید کی قیادت میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے 55 بچوں میں شیلڈز،سرٹیفیکٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ سب سے پہلے شکر گزاری        کے لئے پاک ماس کی قربانی ادا کی گئی۔ ریورنڈ فادر عدنان رشید نے اپنے وعظ میں کامیاب ہونے والے بچوں کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔فادر جی نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں اور بچوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی آپ کو مزید محنت کرنی ہے تا کہ اپنی زندگی میں کامیاب ہو کر اپنی کلیسیاء،قوم اور مذہب کا نام روشن کر سکیں۔

Add new comment

2 + 7 =