کرائسٹ دی کنگ کیتھولک چرچ فتح گڑھ سیالکوٹ میں ایک روزہ سیمینار بعنوان ”خاندانی زندگی میں مقدس یوسف کا کردار“ کا انعقاد

  مورخہ 19اگست 2021 کرائسٹ دی کنگ کیتھولک چرچ فتح گڑھ سیالکوٹ میں ایک روزہ سیمینار  بعنوان   ”خاندانی  زندگی میں مقدس یوسف کا کردار“ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز ریورنڈ فادر عدنان رشید کی دعا سے ہوا۔
پروگرام کے پہلے مقرر بابو ایوب برکت نے (خاندانی زندگی ازروئے معاشرہ) بتایاکہ خاندان معاشرے کی اکائی ہے  اور جو خوبیاں خاندان میں ہوتی ہیں وہی معاشرے میں نظر آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خاندانی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے  میاں بیوی کو ایک دوسرے کی عزت کریں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں ۔
پروگرام کے دوسرے مقرر ریوینڈ فادر عدنان رشید  نے کہا کہ خاندانوں  دکھ،آزمائش،تکلیف،بیماریاں آتی رتی ہیں۔دنیا مین کوئی بھی خاندان کامل نہیں ہے ایسے مشکل وقتوں  میں مسیحی خاندانوں میؓ مسیحی محبت ،وفاداری  اور تابعداری  سب سے بڑا خزانہ ہے۔
اور مقدس یوسف سے ہم سیکھ سکتے ہیں  کہ کسی طرح ان تقاضوں کا سامنا کرنا ہے  پروگرام کے آخر پر  شادی شدہ زندگی کے 25,40اور50سال مکمل کرنے والے جوڑون نے کیک کاٹا اور آپس میں پھولون کے گلدستے کا تبادلہ کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ ایک دوسرے کو معاف کرتے اور قبول کرتے ہیں  اور ایک دوسرے  کے ساتھ محبت،تابع داری اور وفاداری کے عہد کو یاد کیا۔ 

Add new comment

1 + 12 =