کاریتاس کراچی کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں اور بچوں میں تحائف کی تقسیم

  
کاریتاس پاکستان کراچی نے پاکستان میں کاریتاس کے قیام کے 55سال مکمل ہونے کے خوشی میں،سینٹ پال چرچ،سینٹ تھامس کے علاقہ شہباز گوٹھ اور کاریتاس کمیونٹی اسکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔اس کے ساتھ ساتھ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔جس کا مقصد مستحق لوگوں کے ساتھ یسوع کے جنم دن کی خوشیاں بانٹناتھا۔اس موقع پر کاریتاس پاکستان کے ایگزیکٹیو سیکر ٹری مسٹر منشاء نور نے خدا کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ چیزیں تو ختم ہو جائیں گی لیکن ان سے ملی ہوئی خوشی ہمیشہ ساتھ رہے گی۔آخر میں تمام مخیر حضرات اور شرکا ء کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Add new comment

1 + 1 =