کاریتاس پاکستا ن کوئٹہ نے سینٹ تھامس پیرش کے علاقہ منگوچرمیں کرونا وائرس سے متاثر بچوں میں نیو ٹر یشن پیکیٹس با نٹے

مورخہ 14 ستمبر2020کو کاریتاس پاکستا ن کوئٹہ نے سینٹ تھامس پیرش کے علاقہ منگوچرمیں کرونا وائرس سے متاثر بچوں میں نیو ٹر یشن پیکیٹس با نٹے۔یہ علاقہ کوئٹہ سے تقریباََ ۰۱ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہا ں پر لوگوں کے لیے زندگی کے نظام کو چلانا بہت ہی مشکل ہے۔ یہاں پررہنے والے لوگ جو کچھ کاشت کرتے اسی پر انحصار کرتے ہیں اس لیے بچوں کی نیو ٹر یشن کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے اس لیے فادر رینارڈنے کاریتاس کے ڈائریکٹر شرافت کے ساتھ اس علاقہ کا دورہ کیا اوربچوں میں پیکٹس تقسیم کیے۔ اسکے بعد ہولی روزری کے علاقہ مسونگ میں بھی بچوں میں نیو ٹر یشن پیکیٹس  بانٹے گئے۔ کاریتاس پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ وہ مشکل گھڑی میں انسانو ں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتے ہیں خدا ان تمام لوگوں کو برکت دے جو اس نیک کام کے لیے مختلف طرح سے اپنا حصہ ڈالتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دعا گو ہیں کہ خدا کروناوائرس کو دنیا سے ختم کرے۔ 

Add new comment

3 + 3 =