کاریتاس پاکستان کے زیراہتمام شہباز گوٹھ میں مرمت شدہ ہینڈ پمپ کا افتتاح

گزشتہ دنوں کاریتاس پاکستان کراچی کے ایگزیکٹو سیکرٹری منشا نور نے ڈی ایم سی اور کمیونٹی ممبران کے ہمراہ شہباز گوٹھ میں مرمت شدہ ہینڈ پمپ کا افتتاح کیا۔ جناب منشا نور نے بتایاکہ یہ ہینڈ پمپ اب کمیونٹی کو صاف پانی فراہم کرے گا، پینے کے صاف پانی تک ان کی رسائی کو بہتر بنائے گا اور خواتین اور بچوں پر بوجھ کو کم کرے گا جنہیں پہلے پانی لانے کے لیے بہت دور جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کمیونٹی ممبران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہینڈ پمپ ان کی ملکیت ہے لہذا انہیں اس کی مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا چاہیے۔
یاد رہے کاریتاس پاکستان کمزور کمیونٹیز کی زندگیوں کو بہتر بنانے، انہیں صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔

Add new comment

9 + 5 =