کاریتاس پاکستان کراچی کا سیلاب اور کرونا وائرس کے متاثرین کے ساتھ اظہارِیکجہتی

8اگست 2020 شمالی بائی پاس ضلع ملیر، کراچی کے نچلی علاقوں ہولی مریم گوٹھ، یونس گوٹھ اور نصرت نگر میں رہنے والے لوگوں کے لئے یہ دن ایک اندوہناک دن تھا، جب مون سون بارش کی چوتھی لہر شہری سیلاب میں بدل گئی۔سیلاب کے نتیجے میں مہلک حادثات، شہری سیلاب، ڈوب جانے والی سڑکیں، بہہ جانے والے گٹر، بجلی کے خراب ہونے اور ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوئی۔ اور یوں، بظاہر زوردار مانسون کی بارشوں کے سبب یہ شہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہا۔کاریتاس پاکستان کراچی کی ہنگامی رسپانس ٹیم نے ہولی مریم گوٹھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایم سی) سے فوری طور پر رابطہ کیا اور شہری سیلاب سے متاثرہ کمیونٹی کو بچانے اور ان کی مدد کے لئے ڈی ایم سی ممبروں اور رضاکاروں کو فعال کیا۔9 اگست، 2020 کو کراچی کے آرچ ڈیوائسز کے سینٹ مائیکل پیرش کے نصرت نگر علاقوں میں کاریتاس نے ہولی مریم گوٹھ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی (ڈی ایم سی) کی مدد سے 150 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے دروازے پر کک فوڈ (برینی) اور پینے کا پانی تقسیم کیا۔مسٹر منشا نور نے اپنی تقریر میں کہا کہ کا ر یتاس کا مطلب ہے محبت اور کاریتاس ہمیشہ وہاں پہنچتا ہے جو قدرتی آفات سے دوچار ہیں اور جہاں کوئی بھی ان کے ساتھ پیار اور یکجہتی بانٹنے نہیں جاتا ہے۔

Add new comment

2 + 2 =