Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
کاریتاس پاکستان کراچی نے ماحولیات کا عالمی دن منایا
Monday, June 19, 2023
مورخہ 5 جون 2023 کو کاریتاس پاکستان کراچی نے اپنے نان فارمل ایجوکیشن اینڈ واٹر، سینی ٹیشن اینڈ ہائجین فار آل پروجیکٹ کے تحت کوثر نیازی کالونی اور ہولی میری کے کاریتاس کمیونٹی اسکولوں کے بچوں کے ساتھ مشترکہ طور پر عالمی یوم ماحولیات منایا۔ جس کا موضوع ”پلاسٹک کی آلودگی سے بچاؤاور پلاسٹک کی آلودگی کا حل تلاش کرنا“ ہے۔
جناب منشا نور(ایگزیکٹو سیکرٹری)نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کی آلودگی ان سب سے اہم ماحولیاتی مسائل میں سے ایک ہے جس کا ہمیں آج سامنا ہے۔ یہ ماحول اور ہماری صحت اور تندرستی کو متاثر کرتا ہے اور ہمیں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے اور بالآخر ختم کرنے کے لیے مل کر پلاسٹک کی آلودگی کو شکست دے سکتے ہیں۔اسکول کے بچوں نے پلاسٹک شاپرز کے کم استعمال سے ماحول کے بچاؤکے لیے مختلف سرگرمیاں بھی کی نیز درخت بھی لگائے۔
Add new comment