Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
کاریتاس پاکستان کراچی نے سینٹ جیرالڈاسکول کے بچوں کے ساتھ پانی کا عالمی دن منایا
پانی کے عالمی دن کے موقع پر کاریتاس پاکستان کراچی نے واش پروجیکٹ تحت سینٹ جیرالڈ اسکول کے بچوں کے ساتھ پانی کا عالمی دن منایا۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انہیں پانی کے بحران سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔
کاریتاس پاکستان کراچی کے ایگزیکٹیو سیکرٹری، جناب منشا نور نے پانی کے عالمی دن کے تھیم Accelerating Changeپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے پاس وقت نہیں ہے کہ ہم اسی طرح پانی کی صورتحال سے بے خبر رہیں۔ اب ہمیں اپنی عادات کو تیزی سے بدلنا ہو گا۔ ہمیں تیز رفتاری سے پانی کو بچانے اور اس کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا۔ انہوں نے پانی ضائع کرنے کی عادات کو ترک کرنے اور پانی بچانے کی عادات کو فروغ دینے پر زور دیا۔
جناب عامر روبن (ریجنل کوآرڈینیٹر)نے پانی کے عالمی دن کی تاریخ کو مختصراً بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان کردہ دن ہے جو کہ پوری دنیا میں 1993 سے مسلسل منایا جا رہا ہے۔ اپنی پریزنٹیشن میں مسٹر جان رحمت (پروجیکٹ آفیسر) نے تصویروں کی مدد سے دنیا میں جاری پانی کے بحران پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں پاکستان میں پانی کے بحران سے متعلق خطرات سے آگاہ کیا۔
آخر میں معزز مہمانانِ گرامی نے تقریری اور ڈرائینگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کے درمیان ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے۔
Add new comment