Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
کاریتاس پاکستان۔ کراچی نے حفظانِ صحت کٹس تقسیم کر دیں
Friday, August 07, 2020
(مسز اِرم عمران،لاہور) کاریتاس پاکستان کراچی نے اپنے COVID-19 ایمرجنسی رسپانس پروجیکٹ کے تحت 22 جولائی، 2020کو کراچی آرچ ڈایوسیس کے سینٹ مائیکل کے پیرش کے علاقے خدا کی بستی میں 25 حفظان صحت کٹس تقسیم کیں۔ اس پروگرام کا مقصد COVID-19 لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی کمزور اور غریب گھرانوں کی مدد کرنا تھا۔تقسیم سے قبل خواتین شرکاء کے ساتھ صحت اور حفظان صحت اور ہاتھ دھونے سے متعلق آگاہی سیشن بھی منعقد ہوا۔“
'مسٹر منشا نور ایگزیکٹو سکریٹری سی پی کے نے کہا کہ ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً000 53 پاکستانی بچے آلودہ پانی اور صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے اسہال سے مر جاتے ہیں۔ آگاہی سیشنوں کا مقصد وبائی مرض سے لڑنا ہے،۔
ہاتھ دھونے، کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے بارے میں کتابچہ بھی تقسیم کیا گیا۔
Add new comment