Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
کارڈینل چارلس بو،کی سِنڈی کلیسیاکواپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی تلقین
مورخہ 26فروری 2023کو پاک ماس کی صدارت کارڈینل چارلس مونگ بو(آرچ بشپ آف یانگون اور ایف اے بی سی کے صدر) نے فرمائی جبکہ فرانسس زیوئر کرینگساک کوویتوانت (آرچ بشپ آف بنکاک)جارج کارڈینل النچری(میجر آرچ بشپ آف ارنکولم-انگملی (سائرو ملابار) اور بشپ میتھیاس ری آئنگ ہون (لی یونگ ہون)(بشپ آف جنوبی کوریا) نے معاونت کی۔
اپنے وعظ کے دوران کارڈینل بو نے کہا کہ سنڈی سفر یسوع کے صحرا میں سفر کی طرح چیلنجنگ ہے لیکن یہ ضروری ہے کیونکہ یہ کلیسیاکو سننے، مشکلات کا سامنا کرنے اور سمجھنے کے ذریعے انجیل کی بہتر گواہی دینے کے قابل بناتا ہے۔کارڈینل بو نے مزید بتایا کہ ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے رویہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رویے کی تبدیلی کے لئے لفظ L.E.N.T کا مخفف پیش کیا:
L یعنی (Letting Go)جانے دینا۔ اگر یہ سفر ایک ساتھ کرنا معنی خیز ہے توہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اْن عوامل کو کیسے چھوڑ دیں جو ہمیں اس سنڈی کلیسیا ہونے سے روکتا ہے کیونکہ چھوڑدینا ترقی کے لئے ایک لازمی عمل ہے۔
E یعنی(Encounter)ملاقات۔شاگردیت کی راہ پر سفر کرنے کا ایک خاص مقصد مسیح سے ملاقات کرنا ہے جوپوپ فرانسس کی ”ملاقات کی ثقافت“ کی بلاہٹ کی یاددہانی کرواتاہے۔جو ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم یسوع کی طرح سادہ کام کریں اور نہ صرف دیکھیں، بلکہ بغور دیکھیں، نہ صرف سنیں، بلکہ بغورسنیں، لوگوں کونظر انداز کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ْرکیں یہ کہنے کی بجائے افسوس، غریب لوگ! ہمدردی کے ساتھ اْن کی عزتِ نفس کو برقرار رکھیں۔
Nیعنی) (Neighbourliness ہمسایہ گری
نیک سامری کی تمثیل اس سوال سے قبل بیان کی گئی تھی ”کہ میرا پڑوسی کون ہے؟“(لوقا 10:29)۔
آخر میں یہ وہی تھا جس نے رحم کیا۔ ایشیاء میں ہم ایک اقلیت ہیں اور ہم معاشرتی، سیاسی اور مذہبی تناؤ کے درمیان رہتے ہیں۔ اس طرح کے تناؤ کے باوجود ہم اپنے ضرورت مند اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لئے بلائے گئے ہیں۔
Tٰؑیعنی(Transformation) تبدیلی۔ کارڈینل بو نے زبور104 کی آیت کو بیان کیا:
”جب تو اپنی روح بھیجتا ہے تو وہ خلق ہو جاتے ہیں اور تْو روئے زمین کو نیا کر دیتا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ روح القدس ہمیں بتا رہا ہے کہ ہمیں اس سنڈی سفر میں سننے کے لیے بْلایا گیا ہے۔ اس لیے اگر ہم کلیسیا کی زندگی میں تجدید لانے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں توہمیں روح القدس کی اْس طاقت کی ضرورت ہے جو ہمیں تبدیل کر دے کیونکہ ہم خود سے کچھ حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔
جب ہم اس سنڈی سفر میں ایک ساتھ چلتے ہیں توہم تبدیلی کے لیے ہمیشہ خدا کے فضل کی محتاج رہتے ہیں۔
Add new comment