Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان (CBCP) ڈایوسیس آف حیدرآباد کے زیرنگرانی مقامی کوآرڈینیٹرز اور مقررین کے لئے ''تربیتی اجلاس ''کا انعقاد۔
مورخہ 12 جنوری 2023 کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان (CBCP) ڈایوسیس آف حیدرآباد کے زیرنگرانی مقامی کوآرڈینیٹرز اور مقررین کے لئے ''تربیتی اجلاس '' کاریتاس ہال حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔
نہایت محترم ریورنڈ فادر عمانوئیل عاصی، مشی اقبال، یوسف گل (MAP کوآرڈینیٹر سندھ، بلوچستان) مہمانِ خاص تھے۔
آغاز میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے.
ریورنڈ فادر عمانوئیل عاصی نے گزشتہ بائبل سٹڈی 2022 کی کامیابی کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ڈایوسیس کا ہمیشہ سے بائبل کمیشن پاکستان کے منصوبہ جات کی کامیابی میں مؤثر اور معیاری کردار رہا ہے۔ بائبل کمیشن پاکستان کی رویا اورفروغ ان کی تمام کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ علاوہ ازّیں اکبر رافائیل ڈایوسیزن ڈائریکٹر کو ان کی تمام خدمت کے لئے مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ریورنڈ فادر عمانوئیل عاصی نے مقررین کو رواں سال 2023 بائبل سٹڈی کروانے کا طریقہ کار کے لئے اہم نکات بتائے. انہوں نے کہا کہ بائبل سٹڈی کوئی لیکچر نہیں نہ ہی کوئی عبادتی پروگرام ہے، یہ کلام کا مطالعہ ہے، کلام سے ملاقات ہے۔ کلام کو سُنّنا, پڑھنا اور سمجھنا یہی بائبل سٹڈی کا مقصد ہے. انہوں نے عملی
ہدایات میں بشپ سنڈ کی فکری سوچ شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بائبل سٹڈی کے ذریعے ہم شراکتی کلیسیا تحریک کو بھی فروغ دیتے ہیں. بائبل سٹڈی صرف ایک سرگرمی ہی نہیں بلکہ ہماری انفرادی ایمانی قوّت کا روحانی عمل بھی ہیجو ہمیں کلیسیا کے لئے ہماری زمہداری اور فرائض کی یاد رہانی کراتا ہے. یہ ہمارے ایمان کی تجدید پے جو باقاعدگی سے کلام پاک کی تلاوت اور مطالعہ کرنے سے ہوتی ہے۔
انہوں نے کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان کی اشاعت متعارف کرائیں, جو رواں سال مقررین کے لئے بائبل سٹڈی کروانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
آخر میں مشی اقبال نے سال 2023 کی منصوبہ سازی کے اعلانات کئے اور اظہار تشکر کرتے ہوئے مقررین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے سال کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
اجلاس میں حیدرآباد کے مختلف علاقہ جات امریکن کواٹر, وحدت کالونی, یونٹ نمبر 6, 7,10, میرپورخاص, پادری جو گوٹھ اور کوٹری سیشرکت کی۔
رپورٹ:
روبینہ ڈیوڈ
ایگزیکٹو سیکریٹری
کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان (CBCP) ڈایوسیس آف حیدرآباد۔
Add new comment