کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام ”تَلفَّظ کے اُصول“ کے موضوع پردو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام ”تَلفَّظ کے اُصول“ کے موضوع پردو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

گزشتہ دنوں کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام ”تَلفَّظ کے اُصول“ کے موضوع پردو روزہ تربیتی پروگرام  سینٹ جان ویانی چرچ،سرکل روڈ پشاور میں منعقدکیا گیا۔جس میں  52 شرکا نے شراکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد مومنین میں معیاری قاریوں کو تیار کرنا،کلام ِمقد س کو دلچسپی اور گہرائی سے سمجھنے کے ساتھ ساتھ الفاظ کی دُرست ادائیگی اور طریقہ کار کو مومنین میں متعارف کروانا تھا نیز یہ کہ ہم تَلفُّظ کے اصولوں کے ذریعے سے کلام مقدس کے پڑھنے کے معیار کو بڑھاسکیں۔
اجلاس کے آغازمیں کلامِ مقدس کی تخت نشینی کی گئی۔ محترم طارق طفیل نے پروگرام کا تعارف اورپس منظر بتاتے ہوئے کہاکہ کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان کی رُویا  ''  خُدا کا کلام لوگوں کے قریب لانا اور لوگوں کو خدا کے کلام کے قریب لانا“ ہے۔ کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان کے مقاصد  اشاعتی،شعوری، تربیتی پروگرام، مومنین کو کلام کے قریب لانا اور کلام کی قربت کو بڑھانا ہے۔
تَلفُّظ کے اُصول کے مُعلم جناب یونس عامر نے۔اس دوروزہ  تربیتی پروگرام میں کلام مقدس کی کتابوں کے درست تَلفُّظ، حروف جار، حروف شمسی اور حروف قمری  پر درس دیا،نئے الفاظ،دُرست تَلفُّظ سیکھا یا اورتلقین کی کہ سب کلام کے مومن، کلام کے محّب اور کلام کے محرک بنیں۔اجلاس کے آخر پر پیرش پریسٹ فادرطارق محمودنے فادر عیمانوئیل عاصی، معلم اور تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

Add new comment

2 + 0 =