Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان ڈایوسیس آف حیدرآباد کے زیرِسرپرستی سلسلہ وار بائبل سٹڈی کا اہتمام
گزشتہ دنوں کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان (CBCP) ڈایوسیس آف حیدرآباد کے زیرِسرپرستی سینٹ جان عارف چرچ لطیف آباد میں سلسلہ وار بائبل سٹڈی کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع ”جدُعون قاضی“ تھا۔اس بابئبل سٹڈی کے مقرر ماسٹر یونس نعقاش تھے۔جنہوں نے بائبل مقدس میں ”جدُعون قاضی“کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بائبل مقدس میں قضات کی کتاب میں بنی اسرائیل کے مختلف قاضیوں کا ذکر ملتا ہے۔خدا نے بنی اسرائیل کی آزادی کیلئے منسّے کے قبیلے سے ایک نوجوان جدُعون کا انتخاب کیا۔ خُداوند کا فرشتہ آیا۔ اور جدعون کو کہا کہ خداوند تیرے ساتھ ہے، اے بہادر آدمی!
جدُعون نے تین معجزات کے ذریعے خدا کی مرضی کو جانا۔نئے عہد نامے میں، جدُعون کا ذکر عبرانیوں کے خط میں ایک ایمان والے آدمی کی مثال کے طور پر کیا گیا ہے، جس نے ایمان کے ذریعے سلطنتوں کو زیر کیا، راستبازی کی، وعدے حاصل کیے، شیروں کے منہ بند کیے، آگ کے تشدد کو بجھا دیا، تلوار کی دھار سے بچ گئے، کمزور سے مضبوط ہوئے، جنگ میں بہادر بن گئے۔ جدُعون قاضی کو مشرقی آرتھوڈوکس چرچ اور کاتھولک چرچ کے ذریعہ ایک مقدس کے طور پر جانا جاتا ہے۔
Add new comment