Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
کاتھولک بائبل کمیشن:سلسلہ وار بائبل سٹڈی بعنوان ”انسانی الٰہی ملاقات“
گزشتہ دنوں کاتھولک بائبل کمیشن پاکستان (CBCP) ڈایوسیس آف حیدرآباد کے زیرقیادت سلسلہ وار بائبل سٹڈی بعنوان '' انسانی الہٰی ملاقات'' کی تیسری کلاس مرکزی موضوع ''الصیابات ضیعف حاملہ'' سینٹ جان عارف چرچ لطیف آباد نمبر 6 میں منعقد ہوئی۔.اس پروگرام کُل 35 شرکاء نے حیدرآباد کے مختلف علاقہ جات سے شرکت کی۔
آغاز میں بائبل مقدس کی نہایت عقیدت و احترام سے تخت نشینی کی گئی۔اس نشت کی مقررہ مسز روبیقہ اکبر تھیں۔جنہوں نے''الیصابات ضیعف حاملہ'' کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مومنین کو مقدس لوقا کے مطابق انجیل میں سے زکریا اور الیصابات کی زندگی کو بیان کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ا لیصابات قوت رکھنے والی خاتون تھی وہ با نجھ پن سے پر یشا ن نہیں تھی بلکہ وہ خداسے ہمیشہ پْر امید تھی کہ خدا مہیا کرے گا۔
آخر میں اکبر رافائیل ڈایوسیزن ڈائریکٹرنے مقررہ اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Add new comment