ڈیکن عادل البرٹ کی تقدس مآب بشپ سیمسن شکردین کے دست ِ مبارک سے کاہنانہ مخصوصیت

    
 مورخہ 21 ستمبر 2021 کا  دن حیدرآبادڈایوسیس کے لئے باعث ِبرکت تھا۔جب ڈیکن عادل البرٹ  نے تقدس مآب بشپ سیمسن شکردین  کے دست ِ مبارک سے  کہانت کا پاک ساکرامنٹ حاصل کیا۔ پاک ماس کی  اقدس قربانی تقدس مآب بشپ سیمسن شکر دین نے خدا کی نذر گزرانی۔ بشپ صاحب نے دوران ِوعظ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآبادڈایوسیس میں کا ہنوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔بشپ صاحب نے کہا نت کے اْمیدوار  ڈیکن عادل البرٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں خداوند یسوع کی کہانت میں شامل ہوتے ہوئے خدمت گار کا ہن بننا ہے اور ہر وقت کلیسیا ء کی خدمت کے لئے تیار ر ہنا ہے۔مزید کہا،ہماری ڈایوسیس مشنر ی ڈایوسیس ہے،مجھے پوری اْمید ہے کہ آپ کی موجودگی ڈایوسیس کی مشنر ی سر گر میوں میں بہتری لائے گی۔

Add new comment

3 + 16 =