چونڈہ سنٹر، پسرور میں کیٹی کیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔

  گزشتہ دنوں چونڈہ سنٹر، پسرور میں کیٹی کیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا دیا گیا۔اس کا آغاز دْعا سے ہوا۔سنگ ِ بنیاد رکھتے ہوئے ریورنڈ فادر ایوب رحمت پیرش پریسٹ نے تمام کلیسیاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کیٹی کیسٹ ہاؤس کو تعمیر کرنے میں تعاون کیا۔ نیز انہوں نے مومنین سے کہا کہ وہ اس تعمیری کام کو اپنی دْعاؤں میں یاد رکھیں۔ تاکہ خْدا کے فضل سے یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچے۔ر یورنڈ فادر ایوب رحمت، ریورنڈ فادرعمانیوائیل اور ریورنڈ فادر خاور نے پہلی اینٹ رکھ کر کیٹی کیسٹ ہاؤس کی بنیاد رکھی۔ 

Add new comment

9 + 6 =