چرچ کو ْامید پیدا کرنے کا مرکز ہونا چاہیے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ کیکوچی

مورخہ24 فروری2023 کو بنکاک میں ایشین کانٹنینٹل سنڈ اسمبلی کا آغازپاک ماس کی اقدس قربانی سے ہواجس کی صدارت
 فضیلت مآب آرچ بشپ Tarcisio Isao Kikuchi، SVD، آرچ بشپ ٹوکیو، جاپان، سیکرٹری جنرل FABC نے کی۔
 فضیلت مآب آرچ بشپ کیکوچی نے اپنے وعظ میں کہا کہ چرچ اْمید پیدا کرنے کا مرکز ہونا چاہئے۔ چرچ کو مایوسی اور اْداسی کا ذریعہ نہیں ہونا چاہئے۔
 بعد ازاں جنرل سیکرٹری(FABC) نے تمام شرکاء کو ایف اے بی سی کے صدر کارڈینل چارلس بو کی جانب سے خوش آمدید کہا اور اس اْمید کا اظہار کیا کہ ہم زبانوں اور ثقافتوں کے مختلف ہونے کے باوجود اور ایشیا کے باشندے ہونے کے ناطے مل جْل کر سفر کریں گے۔

 فضیلت مآب کیکوچی نے اپنے گھانا اور کانگو میں بطور مشنری 1987تا1995 کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 
” تضادات  موت ہیں“ ہمیں اْمید پیدا کرنے کے لیےسحرِیکجہتی کی ضرورت ہے
انہوں نے مزید کہاکہ جسے وہ گھانا میجک کہتے ہیں دراصل وہ گھانا کے لوگوں کا یقین ہے کہ مشکلات میں کوئی بھی دوسرے کو نہیں بھولتا،کوئی ہمیشہ آپ کا خیال رکھے گا
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بے یقینی کے اس دور میں، ''ہمیں امید کا ذریعہ بننا ہوگا کیونکہ ہمارے پاس زندگی کی انجیل اور امید کی انجیل ہے،''
انہوں نے کہا کہ ا یشیائی چرچ کے لیے سینڈکے راستے پر اکٹھے چلنے کا مطلب ا یشیا کے تمام لوگوں کے ساتھ خاص طور پر پسماندہ،زیادتی کا شکار اورارد گرد کے غریبوں  کے ساتھ یکجہتی  کے ساتھ چلنا ہے۔

Add new comment

1 + 4 =