چرچ اینٹوں اور پتھروں سے نہیں بلکہ خدا کے ایماندار مومنین سے بنتا ہے۔بشپ بینی ٹریوس

گزشتہ دنوں سینٹ پال پیرش کے علاقے اخترکالونی کے چرچ ’سینٹ پیٹر چرچ‘کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح اور برکت تقدس مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس کے دستِ مبارک سے ہوئی۔ ربن کاٹ کر چرچ کی تجدید شدہ عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ یوخرستی عبادت کی قیادت تقدس مآب آرچ بشپ بینی ٹریوس نے کی او ر توبہ کی رسم کی دوران پانی کو برکت دی۔جس سے چرچ کی عمارت اور مومنین کو برکت دی گئی۔ عزت مآب بشپ بینی ٹریوس نے اپنے وعظ میں کہا کہ چرچ اینٹوں اور پتھروں سے نہیں بلکہ خدا کے ایماندار مومنین سے بنتا ہے۔اس لیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو نا صرف سمجھناہے بلکہ انہیں پوری دیانت داری سے نبھانا ہے تاکہ ہم خدا کے ساتھ وفادار رہیں۔ 
بعد ازاں بشپ جی نے پیرش پریسٹ فادر بینجمن شہزاد، فادر شکیل گلزار اور فادر دلاور سیموئیل اور تمام پاسٹرل ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی نگرانی میں تعمیر کا کام مکمل ہوا نیز ان تمام خاندانوں کا شکریہ ادا بھی کیا جنہوں نے اپنی نیک کمائی میں سے چرچ کی تعمیر میں اپناحصہ دیا۔ 
 

Add new comment

8 + 3 =