Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پوپ فرانسس ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ویٹیکن واپس پہنچ گئے۔
Saturday, June 17, 2023
مورخہ 16جون 2023کو پوپ فرانسس پیٹ کی سرجری کے بعد جیمیلی ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے اور ویٹیکن واپس آتے ہی انہوں نے اپنے معمول کے مطابق سانتا ماریا Maggiore میں مقدسہ ماں مریم کے ساتھ وقت گزارا،نیز کچھ راہباؤں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک نجی دورہ کیا۔
پوپ فرانسس کے سرجن ڈاکٹر سرجیو الفیری نے کہا کہ پوپ فرانسس کی سرجری میں کوئی پیچیدگیاں نہیں تھیں۔وہ ٹھیک ہیں بلکہ پہلے سے بھی بہتر ہیں۔ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ پوپ فرانسس اپنے سفر اور اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں لیکن بھاری چیزیں نہیں اْٹھا سکتے۔
یاد رہے پوپ فرانسس نے اپنے ڈسچارج ہونے ایک روز قبل ہسپتال کے بچوں کے کینسر وارڈ کا دوبارہ دورہ کیا تھا۔جس کا دورہ انہوں نے برونکائٹس کے لیے پاک ہفتہ سے پہلے ہسپتال میں اپنے آخری قیام کے دوران کیا تھا۔
Add new comment