پوپ فرانسس کی طبعیت میں بہتر ی، آنے والے دنوں میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو سکتے ہیں۔

مورخہ 31مارچ 2023کوپوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ایک طبی اپ ڈیٹ سے پتہ چلاہے کہ ان کا اینٹی بائیوٹک علاج کیا جا رہا ہے۔اور یہ کہ انہیں چند دنوں میں ہسپتال سے ڈسچارج کیاجا سکتا ہے۔
 پوپ فرانسس کو بدھ کے روز روم کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں اْنھیں وائرل برونکائٹس کی تشخیص ہوئی ہے۔پوپ فرانسس کا علاج کرنے والے طبی عملے سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہولی فادر وائرل برونکائٹس سے متاثر ہیں جس کے لیے اینٹی بائیوٹک ادویات کی ضرورت ہے۔اس علاج کے نتیجے میں ان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ڈاکٹرز نے اْمید ظاہر کی ہے کہ ہولی فادر کو آنے والے دنوں میں ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔
 

Add new comment

10 + 1 =