پا کستان میں پاپائی سفیر آرچ بشپ کرسٹوفر زخیاالخسیس اور فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کا فتح گڑھ سیالکوٹ میں پاسبانی دورہ

گزشتہ دنوں پا کستان میں پاپائی سفیر آرچ بشپ کرسٹوفر زخیاالخسیس اور فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے فتح گڑھ سیالکوٹ میں پاسبانی دورہ کیا۔جہاں پر ان کا بشپ صاحبان کا بگھی، ڈھول اور ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت رقص کے ساتھ پْرتپاک استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد پاک یوخرست کی اقدس قربانی خدا کی نذ ر کی گئی۔پاک ماس کی قیادت پاپائی سفیر آرچ بشپ کرسٹوفر زخیاالخسیس اور فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے فرمائی جبکہ ان کی معاونت ریورنڈ فادر عدنان رشید اور ریورنڈ فادر فیصل پرویز نے کی۔ پاپائی سفیر آرچ بشپ کرسٹوفر زخیاالخسیس نے دورانِ واعظ بتایاکہ ہم سب بپتسمہ یافتہ خدا کی بادشاہت کے حصہ دار ہیں۔اور ہمیں خدا کے ساتھ محبت رکھتے ہوئے ہمسائے کی محبت میں آگے بڑھنا ہے۔پاک ماس کے بعد سنڈ 2021-23کی شمع روشن کی گئی اور چرچ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔کرسچن بزنس الائنسس اور چرچ کمیٹی فتح گڑھ کی جانب سے  پاپائی  سفیر اور بشپ صاحب کو یادگار شیلڈز پیش کی گئی۔بعدازاں بابو اختر رمضان اور سلیم نے خوبصورت مائٹر  بطور تحفہ پاپائی سفیر کو پیش کیا۔پروگرام کے آخر میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے پاسٹرل ٹیم، تمام گروپس،اور مومنین کے ساتھ ساتھ ریورنڈ فادر عدنان رشید کا بھی بہترین انتظامات کیلئے شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

Add new comment

3 + 0 =