پاکستان کے دومینکن فرائرز نے ریورنڈ فادر پاسکل پولوس کو پرائر وائس پروانشل مقرر کر دیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان میں دومینکن برادران نے اپنے گیارہوں وائس پروانشل چیپٹرکا آغاز کیا۔ چیپٹر کا آغاز پاک ماس کی اقدس قربانی سے ہو ا جس کی صدارت آرچ بشپ سبٹین فرانس شا ء نے کی۔بعدازاں سارے دومینکن فرائرز نے باہمی اتفاقِ رائے سے ریورنڈ فادر پاسکل پولوس کو پرائروائس پروانشل منتخب کیا۔اور اُسی دن فادر جیراڈاو۔ پی (ماسٹر جنرل) نے ابنِ مریم وائس پروانس کے برادران کو اِن کے اِس انتخاب کو قبول کرنے اور اِن کی نئی قیادت پر مبارکباد دی۔
فادر پاسکل پولوس او۔پی 1968میں پیدا ہوئے۔ اور اُنہوں نے دومینکن گھرانہ میں اپنی پہلی عہد بندی 1991میں کی اور 1996میں کاہن بنے۔آپ نے سن2000 میں عربی زبان اور اسلامی علوم میں پونٹفیکل انسٹی ٹیوٹ(PISAI) روم سے لائسنس کی ڈگری حاصل کی۔فادر پاسکل پولوس او۔پی نے اِس سے پہلے وائس پروانس کی آٹھ سال(2011-2019) قیادت کی ہے۔آپ ایک تجربہ کا ر اور فصاحت مند مبلغ ہیں۔جو نوجوانوں کوسراہتے ہیں اور بین المذاہب مکالمہ کو فروغ دیتے ہیں۔

Add new comment

1 + 2 =