پاکستان کے تمام کیتھولک ڈایوسیس میں پاک صلیب کی سرفرازی کی عید کے موقع پر کرزمہ ماس روحانی عقیدت اور جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی

پاپائے اعظم فرانسس کے فرمان کے مطابق پاک ہفتے کی عبادات کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھیں۔14 ستمبر 2020 کو پاپائے اعظم  نے پاک صلیب کی سرفرازی کی عید کے موقع پر  کرزمہ کی پاک ماس کو کارڈینل،بشپس،کاہنانہ برادری اور عامتہ المومنین  کے ساتھ ملکر ادا کی۔پاکستان کی ہر کیتھولک ڈایوسیس میں بھی تمام کیتھولک بشپس نے کاہنانہ برادری اور عامتہ المومنین  کے ساتھ ملکر  پاک صلیب کی  سرفرازی کی عید کے موقع پر کرزمہ ماس کو  روحانی عقیدت  اور جوش و جذبہ سے منایا۔ان عبادات کے دوران  متلاشیوں  کے تیل،بیماروں کی شفا کے مسَح کا تیل  اور کرزمہ کے تیل کو  برکت دی گئی۔جو سارا سال  ساکرامنٹس  کی ادائیگی  کے لیے  استعمال کیے جائیں گے۔

Add new comment

8 + 11 =