Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
پاکستانی پہلے میجر جنرل جولین پیٹر کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
مورخہ یکم مارچ 2023 کو پہلے پاکستانی میجر جنرل جولین پیٹر انتقال کر گئے اور 02مارچ2023 سینٹ جو زف کیتھڈرل لال کْرتی میں اْن کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ اْن کی نماز جنازہ کی قیادت اْن کے کلاس فیلو فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے کی جبکہ پاکستان کے ڈایوسیس کے بشپ صاحبان نے معاونت کی۔
فضیلت مآ ب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (بشپ آف راولپنڈی۔اسلام آباد) نے وعظ کے دوران
مرحوم میجر جنرل جولین پیٹر کی ایمانی زندگی کے بارے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جولین پیٹر نے یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہوئے زندگی بسر کی اور اسی ایمان کے وسیلے سے وہ ہمیشہ کی زندگی کے وارث ٹھہرے ہیں۔ نیز انہوں نے مرحوم میجر جنرل جولین پیٹرخدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سوگواران کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔
بتاتے چلیں کہ جولین پیٹر پاکستان آرمی میں پہلے مسیحی میجر جنرل تھے۔ وہ راولپنڈی گوالمنڈی میں رہتے تھے اور انہوں نے سینٹ میری کیمبرج سکول، مری روڈ، راولپنڈی میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں فوجی تربیت حاصل کی۔
1971 میں میجر جولین پیٹر ہلی سیکٹر میں رائفل کمپنی کی کمان کرتے ہوئے زخمی ہوئے،زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے ہتھیار ڈالنے تک لڑتے رہے۔انھوں نے 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا اور 2004ء میں ریٹائر ہوئے اور انھیں ملک کی خدمت کے صلے میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔جولین پیٹر کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
Add new comment