پاپائے اعظم فرانسس نےریورنڈ فادر خالد رحمت او۔ایف۔ایم۔کیپ کو کوئٹہ وکیریٹ (پاکستان) کا اپوسٹولک وِکر نامزدکر دیا

پوپ فرانسس نے یکم جنوری 2021 ریورنڈ فادر خالد رحمت او۔ایف۔ایم۔کیپ کو کوئٹہ وکیریٹ (پاکستان)کا اپوسٹولک وِکر نامز د کر دِیا ہے۔ریورنڈ فادر خالد رحمت 5 اگست 1968 کو میانوالی میں پیدا ہُوئے، آپکا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی ڈایوسس سے ہے۔ آپ نے ایک اچھے کاتھولک مسیحی خاندان میں تربیت پائی اور خُدا نے آپکو بہترین تعلیمی اوصاف سے آراستہ کیا جس کے باعث راہبانہ زندگی کو اپنانے سے قبل آپ نے ایک پرائمری سکول میں بطور اُستاد خدمت کی۔ آپ نے اپنی راہبانہ زندگی کی ابتدائی تعلیم سینٹ میریز سیمنری لاہور سے حاصل کی اور اس تعلیم و تربیت میں آپ نے 28 دسمبر 2007 کو دائمی عہد بندی لیکر کیپوچن برادری کے رُکن ہُوتے ہُوئے خُود کو خُداوند یسوع مسیح کی خدمت کے لئے مُکمل طور پر پیش کر دیا۔ 16 اگست 2008 میں آپکو کہانت کا پاک ساکرامنٹ دیاگیا۔کاہن بننے کے بعد2008-2011 تک آپ کیپوچن آف فرائر مائنر کی تعلیم و تربیت میں بطور اسسٹنٹ ریکٹر اپنی خدمات پیش کرتے رہے۔2008-2014 تک آپ نے سینٹ میریز سیمنری لاہور اور فرانسسکن فادرز کی تربیت گاہ میں بحثیت معلم خدمت کی جبکہ 2010 سے 2014 کے دورانیے میں آپ انٹر کانگرگیشنل پروگرام سے بھی وابستہ رہے۔2011-2014 کے عرصے میں آپ پاکستان کے کیپوچن فرائر مائنرز کی ایجوکیشنل کمیشن میں وائس پروونس آف دی آرڈر کے ترتیب کار(کو آرڈینیٹر) بھی رہ چُکے ہیں۔2013 سے آپ کاتھولک نقیب میگزین کے ایڈیٹر رہے ہیں۔2015-2017 تک آپ میٹرو پولیٹن آرچ ڈایوسس آف لاہور کے کالج آف کنسلٹرز کے ممبر بھی رہے ہیں۔2016میں آپکو آرچ ڈایوسس آف لاہور کی بائبل کمیشن کے ممبر ہونے کے لئے مُنتخب کیا گیا جسے آپ نے 2017 تک بخوبی نبھایا۔2017-2020 تک آپ پاکستان کے کیپوچن فرائر مائنرز کی اکنامک کمیشن میں وائس پروونس آف دی آرڈر کے معاون اور کو آرڈینیٹر رہے ہیں۔2014 سے 2020 تک آپ نے لاہور ڈایوسس کے آور لیڈی آف ماونٹ کارمل پیرش آڈھا سیالکوٹ میں بحثیت پیرش پر یسٹ اپنی خدمت سر انجام دیں جسکے ساتھ آپ 2020 تک پر وونشل کانسل آف کیپوجن فادرز کے ممبر بھی رہے۔ حال ہی میں آپ پاکستان میں کیپو چن برادری کے کسٹس بھی رہے۔یکم جنوری 2021 کو پاپائے اعظم فرانسس نے کلسیسیاء کے اس وفادار اور لائق فرزند کو خُداوند کے غلے کی مُحافظت اور نگہبانی کے لئے کوئٹہ وکیریٹ (پاکستان) کا اپوسٹولک وِکر نامزد کیا ہے اور جلد آپکی اُسقفیائی تخصیص کی جائے گی۔ 
 

Add new comment

2 + 6 =