پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ ملتان میں ''ہفتہ دعا برائے مسیحی اتحاد''کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ ملتان میں 21جنوری 2021کو ''ہفتہ دعا برائے مسیحی اتحاد''کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے آغاز میں مہمان خصوصی تقدس مآب بشپ بینی ماریو ٹریوس کو خوش آمدید کہا گیا۔اس پروگرام کے منتظم فادرڈاکٹر جمشید البرٹ او پی نے شرکاء کو جن میں کاہن,پاسٹر,طلبا و طالبات شامل تھے خوش آمدید کہا۔
فادر جمشید او پی نے ''ہفتہ دعا برائے مسیحی اتحاد'' کا تاریخی پس منظر بیان کیا۔انہوں نے کہا اس سال ''ہفتہ دعا برائے مسیحی اتحاد'' کا موضوع میری محبت میں قائم رہو تو تُم بہت سا پھل لاؤ گے، کھا گیا ہے۔ اس پروگرام  کا موضوع بین الکیسیائی اتحاد کے لیے یعنی ''ایک ہی گلہ اور ایک ہی چرواہا ہوگا'' ہمیں چیلنج پیش کرتا ہے کہ ہم اپنے بنیادی ایمان کو مدِنظر رکھتے ہو اتحاد کی بات کریں کیونکہ ہمار ے ایمان کی بنیاد ایک ہی ہے۔
بشپ بینی ماریو ٹریوس نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا سے کاہنوں اور پاسڑز کو نئے چیلنجز  کا سامنا ہے۔مگر ہمیں مسیح کی محبت کو اپنی منسٹریز کا مرکز بناتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا  کام جاری رکھنا چاہیے۔ ہمارا خدا محبت کا خدا ہے اورہمیں محبت بانٹنی چاہیے۔
 

Add new comment

2 + 18 =