ٹیکسلا میں نئے تعمیر شدہ گرِجا گھر کی رسمِ تقدیس

مورخہ 2مئی 2022کا دن ٹیکسلا کی کلیسیاء کے لئے بابرکت دن تھا جب ٹیکسلا میں نئے تعمیر کیے گئے مقدس توما رسول کیتھولک چرچ کو برکت دی گئی۔پاک ماس اور چرچ کی برکت سے پہلے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے چرچ کے باہر نصب شدہ تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ریورنڈ فادر جیمز شمعون کی جانب سے گرجا گھر کی دستاویزات اور چابیاں بشپ صاحب کو پیش کی گئی۔ اس مبارک موقع پر شکر گزاری کے لئے پاک ماس کی اقدس قربانی فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے خدا کی نذرگزرانی۔دوران وعظ بشپ صاحب نے بتایا کہ مقدس توما یسوع مسیح کی منادی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے اس سرزمین میں آئے اور مسیحی ایمان کا بیج بویا جو آج پھل دار  کلیسیاء کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے نیز انہوں نے کلیسیا کے ایمان کی تعریف کی اور کہا خدا کرے کہ یہ کلیسیا اسی طرح ایمان میں بڑھتی رہے۔پاک میں اس کے بعد بشپ صاحب نے نئے تعمیر شدہ گرجاگھر، پاک الطار، بائبل مقدس اور پاک صلیب کو خصوصی برکت دی۔آخر میں فادر جیمزشمعون پیرش پریسٹ نے کلیسیا کی جانب سے تمام آئے ہوئے مہمانوں جن میں بشپ صاحب، کاہنانہ برادری، سسٹرصاحبات، اور مبشرانِ انجیل شامل تھے انہیں یادگاری شیلڈز بطور تحفہ پیش کیں۔

 

Add new comment

9 + 2 =