نیشنل کیتھولک ایجوکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے اْساتذہ کیلئے ”ویلیو آف ون منٹ“ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار

مورخہ 12جون2023کو نیشنل کیتھولک ایجوکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے اْساتذہ کیلئے ایک روزہ تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کا موضوع ”ویلیو آف ون منٹ“ تھا۔اس سیمینار کی مقررہ محترمہ ٹیناحمید تھی۔مختلف مشقوں اور سرگرمیوں کے ذریعے اْساتذہ کو ایک منٹ کی قدر بتائی اور سمجھایا کہ و قت ایک قیمتی سْرمایا ہے اس کی قدر کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وقت کا ضیا کرنے والے مت بنیں بلکہ اپنے وقت کی حدود کا تعین کریں اورآسائش کے دائرے سے باہر آئیں۔ آسائش کا دائرہ آپ کے اندر موجود آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے، جسے کسی باہر کے دشمن کی ضرورت نہیں۔ اور جب ہم اس ایک منٹ کی قدر کرنا شروع کریں گے تو یقینًا زندگی پْرسکون اور آسان ہوجائے۔آخر میں مسٹر عاشر جاوید (سی ای او)نیشنل کیتھولک ایجوکشن کمیشن پاکستان نے مقررہ محترمہ ٹینا اور تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔

Add new comment

6 + 7 =