میانمار میں قدیم کیتھولک چرچ کونذر آتش کردیا گیا۔

فیڈس نیوز کے مطابق، گزشتہ دنوں برمی فوج نے میانمار کے قدیم کیتھولک چرچ کو نذر آتش کر دیا۔
یہ چرچ 1894 میں بنایا گیا تھا اور یہ میانمار کے قدیم اور تاریخی گرجا گھروں میں سے ایک ہے۔ میانمار کے پہلے مقامی آرچ بشپ جوزف یو ون نے اس چرچ میں بپتسمہ لیاتھا۔
 آرچ بشپ مارکو ٹن نے فیڈس نیوز کو بتایا، تشدد کچھ خاص علاقوں میں بڑھتا ہے۔ ہم اْمید نہیں ہارتے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ساتھ رب ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ میانمار کے لوگ زبردست مصائب کے دور میں جی رہے ہیں۔

Add new comment

2 + 10 =