مکتبہ عناویم پاکستان کے آن لائن سیریز پر چوتھے اجلاس کا انعقاد

مورخہ 27مارچ 2021؁م کو مکتبہ عناویم پاکستان نے Contextual Theology for Laityآن لائن سیرز پر چوتھے اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس کے مقرر ریورنڈ فادر عیمانوئیل عاصی تھے اورنظامت کے فرائض مس سُنیتا حمید(انچارج شعبہ تعلیم و تربیتMAP-)نے انجام دیئے۔سیمینار کا موضوع مکتبہ عناویم پاکستان کی شائع کردہ کتاب ”نئی اورانوکھی تشریح“تھا۔ اِس میں تھیالوجی کا تاریخی پس منظر بیان کیاکہ جان ہوبرخت نے فرانسسکن جماعت کی مدد سے ہالینڈ کے شہر رو رمنڈ سے Theological Reprints at the Service of the Misionانگریز ی زبان میں شائع کرنے کا بیڑا اُٹھایا۔ مکتبہ عناویم پاکستان کا وژن ہے کہ علم الہٰیات میں نئے رجحانات کو متعارف کروائے اسی سلسلے میں 2003؁م میں ان کو انگریزی زبان سے اردو زبان میں شائع کرنے کا  کام شروع کیا گیا۔  یہ مضامین چونکہ مکتبہ عناویم پاکستان کی سوچ، فکر اورمقصدیت کو فروغ دیتے ہیں۔ تاکہ مومنین کی سوچ میں جدت اورندرت آسکے۔اس اجلاس میں پاکستان، آسٹریلیااوردبئی سے کل 36شرکا نے شرکت کی۔
یہ کتاب تھیالوجی پڑھیں۔تھیالوجی کریں شمارہ نمبر9”نئی اورانوکھی تشریح(Re-Interpretation of the Bible)“ مکتبہ عناویم پاکستان کے مرکزی دفتر، سینٹ پالز بک شاپ لاہور، سینٹ پالز بک شاپ راولپنڈی، سینٹ پالز بک شاپ فیصل آباد، سینٹ پالز بک شاپ کراچی اور سینٹ پالز بک شاپ ملتان سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ 

Add new comment

5 + 6 =