مکتبہ عناویم پاکستان میرپورخاص گروپ کی جانب سے دوسری تھیالوجیکل ورکشاپ کا انعقاد

مورخہ 20 اگست 2021 مکتبہ عناویم پاکستان میرپورخاص گروپ کی جانب سے دوسری تھیالوجیکل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی دعا ماسٹر خرم شہزاد نے کی۔ لبنی گلزار نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا۔ ریاض ڈیوڈ نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد پیش کئے اور موضوع پر مختصر اظہار خیال کیا اس کے بعد 5 گروپس بنائے گئے اور ان کو سوالات دیئے گئے بعد ازاں سسٹر ثمینہ جوزف نے اظہار خیال کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرام ہونے چاہیے۔ کوشش کریں کہ آئندہ پروگرام میں بزرگوں کو بھی بلایا جائے تاکہ  بزرگوں کے تجربات سے نوجوان مزید استفادہ حاصل کر سکے۔  اس موقع پر فادر جوزے ہارویلہ پیرش پریسٹ نے بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ گروپ کی بڑی محنت ہے کہ انہوں نے مقامی تھیالوجی پر لوگوں کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنی بات بیان کر سکیں۔ ماسٹر سلویسٹر مختار نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Add new comment

6 + 13 =