موجودہ حکومت انصاف اور برداشت کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔ منسٹر اعجاز عالم اگسٹن کا لاہور کی تاجر برادری سے خطاب

 یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور لاہوچیمبر آف کامرس اورانڈسٹری کے زیر اہتمام  بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مشاورتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر برائے اقلیتی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق مسٹر اعجاز عالم اگسٹین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ تاجر برادری بین المذاہب ہم آہنگی میں بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے سماجی اور مذہبی ہم آہنگی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت برداشت اور انصاف کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔ لاہوچیمبر آف کامرس  کے سنئیر وائس پریذیڈنٹ علی حسام اصغر نے منسٹر اعجاز عالم اگسٹین کی بین المذاہب کاوشوں کو سراہا۔  جناب اصغر ڈاھب نے کہا  کہ تاجر برادری اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی ترقی کے لیے مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔  یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد رحمت نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ ہمیں مختلف نظریات سے اگا ہ رہنے کی ضرورت ہے۔ اور ایسی انٹر فیتھ پالیسی بنانی ہے جس میں سب کی نمائندگی ہو اور سب کے حقوق کا احترام ہو۔

Add new comment

16 + 3 =