منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد

مورخہ 27جون 2023کو فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے منشیا ت کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں بتایا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اْکھاڑنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے جس سے معاشرے میں بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیا ت کی لعنت نے تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔آخر میں بشپ صاحب نے کہاکہ منشیات کے خلاف سخت ترین اقدامات کو یقینی بنایا جائے نیز منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور سخت سزائیں دی جائیں۔

Add new comment

3 + 5 =