Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
ملتان ڈایوسیس میں سینٹ لوئس برٹرینڈ اسٹڈی ہال کا افتتاح
مورخہ 16 جون 2023 کوملتان ڈیواسیس میں ریورنڈ فادر پاسکل پولوس اوپی (دومینیکن جماعت پاکستان کے سردارِا علیٰ) نے سینٹ لوئس برٹرینڈ اسٹڈی ہال کا افتتاح اپنے دستِ مبارک سے کیا۔
اس افتتاحی تقریب میں ر یونڈ فادر پاسکل پولوس۔ او پی اوردیگر فادر صاحبان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر شکرگزاری کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی صدارت ریونڈ فادر پاسکل پولوس او پی نے کی۔جبکہ معاونت فادر عرفان جیروم (ڈائریکٹر آف لوئس ہال) اور فادر رفائیل مہنگا او۔پی (ڈائریکٹر آف پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ ملتان) نے کی۔وعظ کے دوران ریورنڈ فادر پاسکل پولوس اوپی نے کہا کہ اسٹڈی ہال کا قیام ایک اچھا اقدام ہے جس کے ذریعے طلبہ بہتر طور پر پڑھ سکیں گے اور یقینا اس کے نتائج مثبت اور موثر ہونگے۔آخر میں فادر موصوف نے فادر عرفان جیروم (ڈائریکٹر آف لوئس ہال) اور فادر رفائیل مہنگا او۔پی (ڈائریکٹر آف پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ ملتان) اور تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔
بعد ازاں ریورنڈ فادر پاسکل پولس اوپی نے دیگر فادر صاحبان کے ہمراہ ربن کاٹا اورتختی کی نقاب کشائی کی اور ہال کو پاک پانی سے برکت دی۔
Add new comment