مقدس دومنیک کی800سالہ میموریل ماس نہایت عقیدت سے کی گئی۔

  مورخہ 6جنوری 2022کو مقدس دومینک کی 800 سالہ میموریل سروس کی عبادت وارث پورہ   فیصل ِآباد میں منعقد کی گئی۔یوخرستی عبادت کی قیادت پاکستان میں اپوسٹولک نینسیو کرسٹوفر زخیا الخسیس اور عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے فرمائی۔ان کے ہمراہ  پاکستان میں دومنیکن برادری کے سردارِ اعلٰی ریورنڈ فادر یونس شہزاد اور ریورنڈ فادر جیمس چنن نے معاونت کی۔ اپوسٹولک نینسیو کرسٹوفر زخیا الخسیس نے  دومنیکن جماعت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی سماجی اور روحانی خدمات کو سراہا۔ عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے دومنیکن جماعت کی دس خدمات کو سراہا جن میں تعلیم،بین المذاہب مکالمہ،تدریس،مومنین کی ایمانی تربیت،پاسبانی خدمات اور اشاعتِ ایمان شامل ہیں۔ جبکہ دومنیکن برادری کے سردارِ اعلٰی ریورنڈ فادر یونس شہزاد نے بتایا کہ مقدس دومنیک خدا کے فضل کا مبلغ ہے۔اور اس کی روح ہماری مدد اور راہنمائی کرتی ہے تاکہ ہم اس خدمت کو جاری وساری رکھ سکیں۔اس موقع پر پورے پاکستان سے دومنیک اور دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کاہنوں نے نہایت عقیدت سے شرکت فرمائی۔

Add new comment

6 + 1 =